• صارفین کی تعداد :
  • 1242
  • 7/18/2010
  • تاريخ :

متکی منگل کو بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے کابل جائیں گے

منوچہر متکی   
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی منگل کو بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے افغانستان روانہ ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی منگل کو بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے افغانستان روانہ ہونگے۔

ایرانی وزیر خارجہ  نے اس سلسلے میں افغانستان کے وزیر خارجہ زلمای رسول کی دعوت قبول کر لی ہے اس اجلاس میں روس ، امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور بعض دیگر ممالک کے وزراء خارجہ اور اعلی حکام شرکت کریں گے اس اجلاس کے انعقاد کے لئے کابل میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے اجلاس میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور طالبان کے لئے بم بنانے والے ایک اہم طالبان کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں افغانستان کی تعمیر نو کے لئے مدد فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا۔