• صارفین کی تعداد :
  • 3047
  • 8/2/2010
  • تاريخ :

حضرت ادريس عليہ السلام

بسم الله الرحمن الرحیم

بہت سے مفسرين كے قول كے مطابق ادريس عليہ السلام،نوح عليہ السلام كے دادا تھے ان كا نام توريت ميں''اخنوخ'' اور عربى ميں ادريس (ع) ہے جسے بعض''درس'' كے مادہ سے سمجھتے ہيں، كيونكہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں  نے قلم كے ساتھ خط لكھا، مقام نبوت كے علاوہ وہ علم نجوم علم ہئيت ميں بھى ماہر تھے وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے انسان كو لباس سينے كا طريقہ سكھايا_

اس عظيم پيغمبر كے بارے ميں قرآن ميں صرف دو مرتبہ، وہ بھى مختصر سے اشاروں كے ساتھ بيان آيا ہے، ايك تو يہى سورہ مريم ايت 56 ميں اور دوسرا سورہ انبياء كى آيات 85 سے86 ميں، مختلف روايات ميں ان كى زندگى كے بارے ميں تفصيلى طور پر بيان كيا گيا ہے كہ جسے ہم پورے كا پورا معتبر نہيں سمجھ سكتے_اسى وجہ سے ہم مذكورہ اشارے پر قناعت كرتے ہوئے اس بحث كو ختم كرتے ہيں_

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحریریں:

شيطان كا وسوسہ

بہشت ميں قيام