• صارفین کی تعداد :
  • 910
  • 7/17/2010
  • تاريخ :

کرم ایجنسی میں مسافر بس پر دہشت گردوں کےحملے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

طالبان
پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں چار خیل کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 18 مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں چار خیل کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 18مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی زیر نگرانی مسافر گاڑیوں کاقافلہ پارہ چنار سے پشاور جا رہا تھا کہ اس دوران لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں طالبان دہشت گردوں نے قافلے پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے دو گاڑیوں میں سوار پانچ مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 2زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق پارہ چنار سے ہے۔