• صارفین کی تعداد :
  • 979
  • 7/17/2010
  • تاريخ :

پارلیمنٹ کے اسپیکر کل سوئیس کے دورے پر روانہ ہونگے

ڈاکٹرعلی لاریجانی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی عالمی پارلمانی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل جینیوا روانہ ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی عالمی پارلمانی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل جینیوا روانہ ہونگے۔ تیسراعالمی پارلیمانی یونین (IPU) کے اراکین کا اجلاس " عالمی بحران میں پارلیمانی نقش" کے عنوان سے منعقد ہوگا اس اجلاس میں شریک ایرانی پارلیمانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کریں گے۔لاریجانی اس اجلاس میں خطاب کے دوران عالمی اور علاقائی مسائل پر روشنی ڈآلیں گے۔یہ اجلاس ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔