• صارفین کی تعداد :
  • 4360
  • 7/13/2010
  • تاريخ :

موبائل فون کنکشنز کی تعداد کمپیوٹرز سے تین گنا بڑھ گئی

موبائل فون

عالمی سطح پر موبائل فون کنکشنز کی تعداد کمپیوٹرز سے تین گنا بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد پانچ ارب ہوگئی۔ سینتالیس فی صد کنکشنز چین اور بھارت میں ہیں۔ وائرلیس انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ موبائل فون کنکشنز جاری کئے گئے۔ بعض خطوں میں موبائل کنیکشنز کی شرح سو فی صد سے بھی زیادہ ہے،  جہاں ہر شخص کے پاس ایک سے زیادہ موبائل فونز ہیں۔ برطانیہ میں موبائل فون کے استعمال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں ہر بچے کے پاس موبائل فون ہے اور وہاں تین کروڑ موبائل سالانہ فروخت ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ سال دوہزار بارہ کے نصف تک دنیا میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد چھ ارب سے بھی بڑھ جائے گی۔

اردو ٹائمز


متعلقہ تحریریں:

سورج کی سرگرمی میں اضافہ، انسانی ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

سماعت کی خرابی کی وجہ سے زبان سیکھنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے

امریکی سائنسدان مصنوعی جاندار تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے

گوگل کا الیکٹرانک کتابوں کی فروخت کا اعلان

جیسی سائز الٹراساﺅنڈ مشین ایجاد

گوگل کا نیا منصوبہ: 100 گنا تیز انٹرنیٹ سروس