• صارفین کی تعداد :
  • 885
  • 7/5/2010
  • تاريخ :

مغربی پابندیاں بے اثر

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ایران پر پابندیاں لگا کر خود کو ناکامیوں سے نجات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کی پابندیاں ملت ایران پرکبھی بھی اثر انداز نہیں ہونگي ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج صوبہ مشرقی آذربائجان میں صوبہ بناب میں اسٹیل مل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک جانتے ہیں کہ اسلامی جہموریہ ایران عظیم تاریخ و تمدن کا حامل ہے اور اگر زیادہ جدوجھد کرے تو پھر دنیامیں تسلط پسندوں اور سامراجی ملکوں کی کوئي جگہ نہیں رہے گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ علاقے کی بہت سی قومیں خود کو ایرانی ثقافت میں شامل سمجھتی ہيں اور اس سے سامراج کو تشویش لاحق ہوچکی ہے اور وہ خوفزدہ ہے کہ کہیں ایرانی ثقافت عالمگیر نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تمدن اعلی انسانی اقدا پر استوار ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے بائيکاٹ کی مغرب کی کوششیں بہت حقیر  ہیں اور ایران صرف مغرب کی پابندیوں کو ختم کرنے کا عزم نہیں رکھتا بلکہ اس کے پیش نظر تمام شعبوں میں ترقی کی اعلی ترین منازل ہیں۔    

اردو ریڈیو تہران