• صارفین کی تعداد :
  • 929
  • 7/5/2010
  • تاريخ :

استقامت دشمنی کا سبب

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سامراج کے خلاف ملت ایران کی تاریخی استقامت ملت ایران کے خلاف بڑی طاقتوں کی واضح اور آشکار دشمنی کا سبب قراردیا ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئي آر آئي بی کے سربراہ، ڈائرکٹروں ، مصنفوں اداکاروں اور آئي آر آئی بی کی سیریلوں اور فلموں اور دیگر پروگراموں کو بنانے والے افراد سے خطاب میں فرمایا کہ دشمن رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لئے آرٹ و فن سے استفادہ کرتاہے ۔ آپ نے فرمایا اس سے ان فنوں کی عظیم توانائياں ظاہرہوتی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی عظیم اور اپنے اعلی مقاصد کی طرف گامزن قوم سعادت سے ہمکنار کرنےوالے حقیقی پیغامات کی حامل ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج کا زمانہ سیاسی لحاظ سے منفرد زمانہ ہے لیکن بلاشبہ عظیم ملت ایران  اس دشوار مرحلے کو بھی سرکرلے گي۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہر میدان میں منجملہ فن وآرٹ کے میدان میں بھی آج کے زمانے کی تاریخی حقیقت یعنی ملت ایران سے تسلط پسند طاقتوں کی دشمنی کو مد نظررکھنا چاہیے اور ان دشمنیوں کے مقابل اپنی ذمہ داری پرعمل کرنا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ملت ایران کے دشمنوں کی، جمہوریت ، انسانی حقوق اور قوموں کے ساتھ تعاون کے سلسلےمیں فضیحت آمیز کارکردگي کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ملت ایران کے خلاف جرائم کرنے کے لئے صدام کو کیمیاوی ہتھیاراور مادے دئے تھے انہوں نے آج نشریاتی چینل کھول لئے ہیں تاکہ اسی ھدف کو حاصل کرسکیں اور یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں رہنا چاہیے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ جولوگ ایرانی قوم سے دوستی کادعوی کرتےہیں انہوں نے ملت ایران کے خلاف فلمیں اور ٹی وی پروگرام بناکر اس قوم کی  پرافتخار تاريح اور تہذیب و تمدن کے خلاف اپنی دشمنی ظاہر کردی ہے۔  

اردو ریڈیو تہران