• صارفین کی تعداد :
  • 990
  • 6/20/2010
  • تاريخ :

کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3  اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

کوئٹہ
پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سریاب روڈ پر گاڑی میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک جب کہ تین دیگر اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سریاب روڈ پر گاڑی میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک جب کہ تین دیگر اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سریاب روڈ پر پولی ٹیکنک کالج کے قریب سے گزر رہی تھی کہ وہاں پہلے سے کھڑی ایک آلٹو کار میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے سے وہاں سے گزرنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور چار اہل کاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی اہل کاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ جب کہ دیگر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک سیکیورٹی اہل کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دیگر زخمیوں میں ایک اور اہل کار کی حالت بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔