• صارفین کی تعداد :
  • 1004
  • 6/15/2010
  • تاريخ :

رامین مہمانپرست : ویانا گروپ کے بعض سوالات ایٹمی ایندھن کے تبادلےکے دائرے سے باہر ہیں

رامین مہمان پرست
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا گروپ کے بعض سوالات ایٹمی ایندھن کے تبادلےکے دائرے سے باہر ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے آج نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ویانا گروپ کے بعض سوالات ایٹمی ایندھن کے تبادلےکے دائرے سے باہر ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ویانا گروپ نے تہران اعلامیہ کے متعلق بعض سوالات کئے تھے جن کا جواب ایران نے دے دیا ہے اور ان سوالات میں سے بعض ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے دائرے سے خارج تھے انھوں نے کہا کہ برازیل اور ترکی ان اشکالات کا جواب پہلے ہی ویانا گروپ کو دے چکے ہیں ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اسٹون کی طرف سے ایران کے ساتھ گفتگو کی دورخاوست کے بارے میں کہا کہ ایران اس درخواست پر غور کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جن ممالک نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف قرارداد کے حق میں رائے دی ہے ایران ان کے درمیان کسی فرق کا قائل نہیں ہے۔