• صارفین کی تعداد :
  • 986
  • 6/12/2010
  • تاريخ :

صدر احمدی نژاد:  ایران کے سامنے اسرائیل شیر کے سامنے مچھر کی مانند

ڈاکٹر احمدی نژاد
صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا: صہیونی ریاست حتی ایران کے خلاف جارحیت کرنے کے بارے میں سوچنے تک کی جرأت نہیں کرسکتا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترک ٹیلی ویژن چینل "چینل ـ 1" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے سامنے اسرائیلی طاقت "شیر کے سامنے مچھر کی طاقت" جیسی ہے۔ 

صدر احمدی نژاد اتوار کی شام کو ترک ٹی وی کے چینل 1 سے نشر ہونے والے انٹرویو میں ترک صحافی کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

انھوں نے اسرائیلی دھمکیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: ہمیں اسرائیل کے آقاؤں کا سامنا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے اسرائیل کی حیثیت شیر کے مقابلے میں مچھر جیسی ہے اور ایران کے ساتھ اسرائیل کی زور آزمائی کی مثال اس خرگوش کی سی ہے جو شیر کی دم سے کھیلنے کا خطرہ مول لیتا ہے۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی کے دورے پر روانگی سے قبل ترک ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں امداد رسانی بیڑے پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا: غزہ کا گھیراؤ توڑنے کے لئے جانے والے کاروان آزادی اور امدادی بیڑے پر حملے کے جرم میں اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے۔

صدر نے صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے رحمت و رضوان الہی اور زخمیوں کے لئے جلد از جلد شفا کی دعا کرتے ہوئے کہا: اب پہلے سے بڑا کاروان غزہ کی طرف روانہ کرنا ہوگا اور میں اس سلسلے میں دوست ممالک کے سربراہوں کے ساتھ صلاح مشورہ کروں گا۔

ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا: غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم ہونی چاہئے۔