1
طلاق رجعی میں مرد دو طرح سے اپنی بیوی کی طرف رجوع کرسکتا ہے۔ ١۔ ایسی بات کرے کہ جس کے معنی یہ ہوں کہ وہ دوبارہ اسے اپنی بیوی قرار دے رہا ہے۔ ٢۔ کوئی ایسا کام کرے کہ جس سے لوگ یہ سمجھیں کہ اس نے رجوع کرلیا ہے۔ |
2
رجوع کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ مرد کسی کو گواہ بنائے یا عورت کو خبر دے بلکہ اگر بغیر اس کے کہ کسی کو معلوم ہو وہ کہے کہ میں نے اپنی بیوی کی طرف رجوع کیا ہے تو صحیح ہے۔
|
3
جس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہے اور اگر اس سے کچھ مال لے اور اس سے مصالحت کرے کہ اب اس کی طرف رجوع نہیں کرے گا تو رجوع کرنے کا حق ختم ہوجاتا ہے۔
|
4
اگرکسی عورت کو دو مرتبہ طلاق دے اور اس سے رجوع کرے یا دو مرتبہ طلاق دے اور ہر طلاق کے بعد اس سے عقد کرے تو تیسری طلاق کے بعد وہ عورت اس پر حرام ہوجائے گی البتہ اگر تیسری طلاق کے بعد وہ عورت کوئی اور شوہر کرلے تو چار شروط کے ساتھ پہلے شوہر کے لئے وہ حلال ہوجائے گی یعنی وہ دوبارہ اس سے عقد کر سکے گا۔ ١۔ یہ کہ دوسرے شوہر سے اس کا عقد دائمی ہو اور اگر مثلاً ایک ماہ یا ایک سال کے لئے متعہ کرلے تو اس سے جدا ہونے کے بعد پہلا شوہر اس سے عقد نہیں کرسکتا۔ ٢۔ یہ کہ دوسرا شوہر بالغ ہو اور اس کے ساتھ ہمبستری اور دخول کرے اور بنا بر احتیاط واجب معتبر یہ ہے کہ انزال بھی کرے۔ ٣۔ یہ کہ دوسرا شوہر اس کو طلاق دے یا مرجائے۔ ٤۔ یہ کہ دوسرے شوہر کی عدت طلاق یا عدت وفات پوری ہوجائے۔ |