• صارفین کی تعداد :
  • 4139
  • 6/6/2010
  • تاريخ :

فٹبال ورلڈکپ 2010 ء کے لیۓ  برازیل ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

فٹبال ورلڈکپ 2010 ء

افریفی ٹیمیں فٹ بال ورلڈکپ 2010ء جیتنے کی خواہشمند

جنوبی افریقہ میں  شروع ہونے والے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے برازیل  ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ برازیل  ٹیم کو ان مقابلے کے لئے اپنے سرکردہ اسٹرائیکر رونالڈے نو کے بعد ایک دیگر سرکردہ کھلاڑی کاکا کی خدمات سے محرومی کا سامنا ہے۔سال 2007 ء میں فیفا پلئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے 28 سالہ سرکردہ مڈ فیلڈر کاکا ان دنوں پٹھے کھنچنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ رواں سیزن میں رئیل میڈرڈ کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے اسی وجہ سے آئندہ منعقد ہونے والے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں برازیل  کی قومی فٹ بال ٹیم میں ان کی شمولیت بدستور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ اس سے قبل برازیل  کی عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے اپنی مہم کو اس وقت پہلا جھٹکا لگا تھا جب قومی ٹیم کے ذمہ داران نے ٹیم میں ’پلے میکر‘ کا کردار ادا کرنے والے رونالڈینو کو 23 رکنی ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔ تاہم سرکردہ مڈفیلڈر کاکا کو اپنی جلدی صحتیابی کا يقین ہے اور انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ نہ صرف عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل پوری طرح فٹ ہو جائیں گے بلکہ اصل مقابلوں کی تیاری کے لئے پريکٹس وارم اپ اور تربيتی کیمپ میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے اپنے شائقین سے وعدہ کیا کہ وہ انہیں 15 جون کو عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹیم کے پہلے میچ شمالی کوریا کے خلاف دیگر سرکردہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں دیکھیں گے۔ برازیل  کے ایک اور اہم اسٹرائکر لوئس فیبیو بھی اس وقت پوری طرح فٹ نہیں ہیں اور انہیں بھی ٹانگھ میں تکلیف کا سامنا ہے تاہم فیبیو کا دعوا ہے کہ یہ معمولی تکلیف انہیں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت سے نہیں روک سکتی۔ عالمی کپ فٹبال 11 جون سے شروع ہو رہا ہے اور آئندہ 20۔21 دنوں میں برازیل  ٹیم کی کیسے تیاری ہوتی ہے یہ 15جون کو ہی پتہ چلے گا جب برازیل  اور شمالی کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔