• صارفین کی تعداد :
  • 5557
  • 6/6/2010
  • تاريخ :

فٹ بال ورلڈکپ 2010 کا سرکاری گیت

فٹ بال ورلڈکپ 2010

فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں ہر ورلڈکپ کے لیۓ مخصوص گانا گاۓ جانے کی رسم اب کی بار بھی پوری تو کر دی گئ مگر 2010 ء کے فٹ بال ورلڈکپ کے انعقاد کرانے والے ملک کی عوام نے اس ورلڈکپ کے گانے پر شدید ردّعمل کا اظہار کیا ہے ۔

فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار دس کے آفیشل سونگ کو جاری کر دیا گیا ہے تاہم جنوبی افریقا کے عوام کی اکثریت نے اس نغمہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار دس کا آفیشل سونگ WAKA WAKA۔Time for Afirca  کو باضابطہ جاری کردیا گیا ، یہ گانا کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شکیرا نے جنوبی افریقا کے مقامی بینڈ فریشلی گراونڈ کے ساتھ مل کر گایا ہے۔جنوبی افریقا کے مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر جب یہ نغمہ چلایا گیا تو جنوبی افریقی عوام کی اکثریت نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا جن کا کہنا تھا کی افریقا کے ایونٹ کا نغمہ غیر افریقی گلوکارہ کی آواز میں آنا افریقی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ مقامی لوگوں کی  شدید خواہش تھی کہ ورلڈکپ 2010 ء کا گانا افریقی موسیقی کی طرز پر کوئی مقامی گلوکار گاۓ ۔