• صارفین کی تعداد :
  • 1232
  • 6/1/2010
  • تاريخ :

ایران : غزہ کے لئے دوبارہ امداد کا جائزہ

ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا ہے کہ یہ سوسائٹی غزہ کے مظلوم عوام کے لئے امداد بھیجنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ عبدالروف ادیب زادہ نے ارنا سے گفتگو میں غزہ کے لئے امدادی کارواں آزادی پرصیہونی حکومت کے حملے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران ایک بارپھر غزہ کے عوام کےلئے امداد روانہ کرنے کا پروگرام بنارہاہے۔انہوں نے بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہوں اورریڈ کراس عالمی فیڈرشین کے سربراہ  کو خطوط بھیج کر صیہونی حملے کی مذمت کی اور ان اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی غزہ کے لئے امدادی کارواں آزادی  پرصیہونی حملے کی مذمت کریں ۔اسلامی جمہوریہ ایران نے دوہزار آٹھ میں غزہ کے مظلوم عوام کے لئے ایک بڑے جہاز میں امداد بھیجی تھی۔ 

اردو ریڈیو تہران