• صارفین کی تعداد :
  • 2990
  • 5/18/2010
  • تاريخ :

شیعوں کے یھاں مختلف زیارتوں کے اہتمام کی علت

بسم الله الرحمن الرحیم

شیعوں کے یھاں مختلف زیارتوں کے اہتمام کی علت

شیعہ نبی اکرم (ص)، اھل بیت (ع) اور آپ کی پاک ذریت جو جنت البقیع اور مدینہ منورہ میں مدفون ھیں ان کی قبروں کا احترام کرتے ھیں،  جن میں امام حسن مجتبیٰ، امام زین العابدین، امام محمد باقر، اور امام جعفر صادق علیھم السلام ھیں۔

نجف اشرف میں امام علی (ع) کا مرقد ھے، اور کربلا میں امام حسین (ع) اور آپ کے بھائی، آپ کی اولاد اورآپ کے چچا کی اولاد اور آپ کے اصحاب و انصار (جو آپ کے ساتھ روز عاشورہ شھید ھوئے تھے) کی قبریں ھیں۔

اور سامرہ میں امام ھادی (ع)، علی نقی (ع)، امام حسن عسکری (ع) کے روضے ھیں، اور کاظمین میں امام جواد (ع) اور امام کاظم (ع) کے مراقد جو سب کے سب عراق میں ھیں، اور ایران کے شھر مشھد میں امام رضا (ع) کا مرقد ھے، بھر حال ان تمام روضوں اورمقبروں کا احترام کرنا رسول (ص) کے پاس و لحاظ کی بنا پر ھے،  کیونکہ ھر شخص اپنی اولاد کے ذریعہ باقی اور محفوظ رہتا ھے،  اور کسی کی اولاد کا احترام کرنا خوداس کا احترام کرنے کے برابر ھے، جیسا کہ قرآن کریم نے آل عمران، آل یٰسین، آل ابراھیم  اور آل یعقوب، کی مدح فرمائی ھے، اور ان کی قدر و منزلت کو بلند قرار دیا ھے حالانکہ ان میں سے بعض انبیاء بھی نھیں تھے، جیسا کہ فرمایا:

<ذُرِّیَّةً بَعْضُہَاْ مِنْ بَعْضٍ> (1)

”یہ ایک نسل ھے جس میں ایک کا سلسلہ ایک سے ھے “۔

حوالہ جات:

(1) آل عمران، آیت ۳۴

 

مؤلف: حسینی


متعلقہ تحریریں:

شیعہ اثنا عشری عقائد کا مختصر تعارف (حصّہ چهارم)