• صارفین کی تعداد :
  • 3760
  • 5/1/2010
  • تاريخ :

مڈوائف کا عالمی دن

مڈوائف

تیسری دنیا کے ممالک جہاں صحت کی بنیادی سہولیات پوری طرح میسر نہیں ہیں اور طبی عملہ کم ہے وہاں زچگی کے عمل میں خواتین کو بہت  خطرات سے دچار ہونا پڑتا ہے ۔ ایسے حالات میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی کو ایک دایہ پوری کرتی ہے جو کسی بھی خاندان اور طبی مراکز کے درمیان ایک رابطے کا کام کرتی ہے ۔  دایہ عورتوں کی صحت اور بیماریوں سے آگاہی دلانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ان  دائیوں کی خدمات کے صلے میں 1980 ء کی دہائی  کے دوران  یہ فیصلہ کیا گیا کہ سال کا دن مڈوائف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیۓ مخصوص کر دیا جاۓ ۔ پھر 1992 ء میں اس خیال کو عملی جامہ پہنایا گیا اور اب ہر سال 5 مئی کو مڈ وائف کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا ایک مقصد تو ان عظیم کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جبکہ دوسرا اہم مقصد معاشرے میں مڈوائف کے کردار کی اہمیت واضح کرنا ہے ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اس دن کو مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے  اور مڈوائف ایسوسی ایشن اس دن کو منانے کے لیے بہترین انداز میں منصوبہ بندی کرتی ہے ۔ مثال کے طور پر

٭ سڑکوں اور گلیوں میں عوامی  مارچ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

٭  عوامی مقامات پر اسٹال لگاۓ جاتے ہیں جہاں بنیادی صحت پر تحریری مواد مہیا کیا جاتا  ہے اور مشورے  دیے جاتے ہیں ۔

٭  مختلف علاقوں کی مڈوائفز کو  کسی ایک جگہ پر جمع کرکے ورکشاپ کا  اہتمام کیا جاتا  ہے اور اس شعبۂ میں ہونے والی جدید ترقی اور اصلاحات کے متعلق مڈوائف اور متعلقہ عملے کو آگاہی دی جاتی ہے ۔

٭ عملے کو ان کی سابقہ خدمات کے صلے میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیۓ انعامات اور ایوارڈز دیۓ جاتے ہیں ۔

٭   ترقی یاقتہ ممالک یا علاقوں کی دائیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ رقم جمع کرکے پسماندہ علاقوں کی دائیوں کی مدد کی جاۓ تاکہ وہ بہتر طریقے سے خدمات انجام دے سکیں ۔

تحریر : سید اسد اللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں :

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مفید مشورے

ماں کا دودھ بچے کا حق اور اس کی صحت کا ضامن ہے  ۔