• صارفین کی تعداد :
  • 2545
  • 4/27/2010
  • تاريخ :

حسن خلق كے ثمرات و فوائد

بسم الله الرحمن الرحیم

حسن خلق كے ثمرات و فوائد:

الف:  دُنيوى فوائد:

1_دوستانہ تعلقات مضبوط ہوتے ہيں_

چنانچہ حضرت رسول خدا (ص) فرماتے ہيں:""حُسن خلق يُثبت المَوَدَّةَ""_ 1

"" حسن خلق، دوستى اور محبت كو مستحكم كرتا ہے""_

2_اس سے زمين آباد اور عمريں طولانى ہوتى ہيں_

چنانچہ حضرت امام جعفر صادق _ فرماتے ہيں:

"" انّ البرَّ و حُسن َ الخلق يَعمر ان الدّيارَ و يزيدان فى الاعمار""_2

""نيكى اور اچھے اخلاق سے زمينيں آباد اور عمريں طولانى ہوتى ہيں""_

3_رزق و روزى ميں بركت پيدا ہوتى ہے_

امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہيں:

""حُسن الخلق منَ الدين و ہو يزيدُ فى الّرزق:""_3

""حسن خلق دين كا جزو ہے اور روزى ميں اضافہ كا سبب ہے""_

4_عزّت اور بزرگى كا موجب بنتا ہے_

چنانچہ حضرت اميرالمومنين عليه السلام فرماتے ہيں:

""كَم من وَضيع: رَفَعہ حُسن خُلقہ""_4

""كتنے ہى پست لوگ ايسے ہيں كہ جنہيںاُن كے نيك اخلاق نے بلند كيا ""_

5_كينہ پرورى اور كدورتوں كو دو ر كرتا ہے _

رسالت مآب (ص) كا ارشاد ہے:

""خندہ پيشانى اور كشادہ روئي كينوں كو دور كرديتى ہے""_5

حوالہ جات:

1_ تحف العقول، ص 38_ بحارالانوار ج 71، ص 150

2_ اصول كافى ، ج 3، ص 157 _ بحارالانوار ج 71، ص 395

3_ تحف العقول ، ص373_

4_ شرح غررالحكم، ج 7، ص 94_

5_تحف العقول، ص 38_


متعلقہ تحریریں:

نبی اکرم (ص) کے کھانا کھانے اور آرائش کے آداب

ظاہرى آرائش، مہمان نوازى اور عيادت  کے آداب