• صارفین کی تعداد :
  • 1003
  • 4/24/2010
  • تاريخ :

حزب اللہ:  غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے

حزب اللہ
حزب اللہ لبنان نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ وہ لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی ہر ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایک سفارتی ذریعے نے کہا ہے کہ حزب اللہ مکمل طور پر آمادہ ہے اور وہ صہیونی ریاست کی ہر طرح کی جارحيت کا  مقابلہ کرنے کو اپنا حق سمجھتی ہے جبکہ صہیونی ریاست بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ حزب اللہ 33 روزہ جنگ کے زمانے سے بہت زیادہ طاقتور بن چکی ہے؛ چنانچہ اگر لبنان پر صہیونی ریاست نے حملہ کیا تو اس کے منفی اثرات تمام عرب ممالک پر پڑیں گے تا ہم چونکہ صہیونی ریاست حزب اللہ کی اعلی جنگی صلاحیتوں سے آگاہ ہے اسی لئے لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کے ارتکاب سے قبل اس کو ہزار بار اپنے منصوبے پر غور کرنا پڑےگا۔