بندر اور بندریا
بندر اور بندریا
بندریا نے گھگرا پہنا |
بندر نے شلوار |
بن ٹھن کر جب گھر سے نکلے |
ہو گئی تکرار |
بندریا نے چھری اٹھائی |
بندر نے تلوار |
لرتے لڑتے ہو گئے گھائل |
کوئی نہ مانا ہار |
ایک دو
ایک دو |
میری بات سنو |
تین چار |
چنے مسالے دار |
پانچ چھ |
تم نے کھاۓ تھے |
سات آٹھ |
قطب صاحب کی لاٹھ |
نو دس |
آم کا میٹھا رس |
شاعر کا نام : صوفی غلام مصطفی تبسم
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
گپ شپ
ٹوٹ بٹوٹ