• صارفین کی تعداد :
  • 829
  • 4/14/2010
  • تاريخ :

چین، زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300

چین

چین کے مغربی صوبے چنگھائی میں آنے والے شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریبأ 300 ہوگئی جبکہ8ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 6.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ چین کے مغربی علاقوں میں تبت کے قریب آیا ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 رکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں اور تقریبأ 300 افراد ہلاک اور آٹھ ہزار زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے بعد کئی کم شدت کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز تبت کے پہاڑی علاقے تھے۔ اس سے قبل گذشتہ رات اسی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔