• صارفین کی تعداد :
  • 2434
  • 2/22/2010
  • تاريخ :

غسل پر گفتگو ( حصّہ سوّم )

غسل

سوال:     غسل جنابت، حیض، نفاس، استحاضہ، میت اور مس میت، یہ تمام کے تمام واجب غسل ہیں جیسا کہ اس سے پہلے آپ نے بیان فرمایا، لیکن میں نے غسل کی بحث میں ایک غسل کو سنا، جس کا آپ نے نام غسل جمعہ بتایا کیا اور بھی ایسے غسل ہیں کہ جن کا تذکرہ آپ نے مجھ سے نہ کیا ہو؟

جواب:      ہاں اور بھی دوسرے بہت سے غسل ہیں، لیکن وہ سب مستحب ہیں، واجب نہیں ہیں ان میں سے کچھ کی تفصیل اس طرح ہے۔

(الف) غسل جمعہ جو کہ سنت موکدہ ہے اور اس کا وقت صبح سے لے کر مغرب تک ہے اور زوال سے پہلے انجام دینا افضل ہے۔

(ب) غسل احرام ہے۔

(ج)  غسل عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) اور ان دنوں کا وقت صبح سے لے کر مغرب تک ہے اور نماز عید سے پہلے ان کا بجالانا افضل ہے۔

(د) ۸۔۹/ذی الحجہ اور ۹ ذی الحجہ کے دن غسل زوال کے وقت بجالانا افضل ہے۔

(ھ)   ماہ رمضان کی پہلی، سترہویں، انیسویں، اکیسویں، اور چوبیسویں رات کا غسل افضل ہے

(و) استخارہ کا غسل ۔

(ز)  نماز استقاء کا غسل۔

(ح)  مکہ میں داخل ہونے کا غسل ۔

(ط) زیارت کعبہ شریف کا غسل۔

(ی)  مسجد نبوی میں داخل ہونے کا غسل ۔

یہ وہ غسل ہیں کہ جن کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کے علاوہ اور بھی بہت سے غسل ہیں کہ جن کی اس مختصر کتاب میں گنجائش نہیں  ہے بعض غسل ایسے ہیں کہ جن میں وضو کی ضرورت ہے اور یا وہ ہیں کہ جن کا استجاب کسی معتبر دلیل سے ثابت نہیں ہے اور ہم صرف ان کو رجاء مطلوبیت کی بجالاتے ہیں۔

سوال:     میرا ایک آخری سوال باقی رہ گیا ہے اور وہ یہ کہ اگر میں جنابت کے بعد پیشاب کا استبراء نہ کروں اور پیشاب ہی نہ کروں، اور غسل کرکے تمام چیزوں کو انجام دے لوں اس کے بعد منی خارج ہوجائے اگر چہ ایک ہی قطرہ کیوں نہ ہو اس کا کیا حکم ہے۔؟

جواب:      آپ کے اوپر دوبارہ غسل واجب ہے چاہے وہ منی بغیر شہوت اور بغیر تحریک کے نکلے۔

اس طرح آپ کے اوپر دوبارہ غسل اس وقت واجب ہے جب کہ آپ کو معلوم ہو کہ یہ نکلنے والی چیز منی ہے اگرچہ وہ پہلی صورت (جو بیان ہوئی اس کے)بغیر نکلے۔

 

نام کتاب   آسان مسائل (حصہ اوّل)  
فتاوی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی 
ترتیب عبد الہادی محمد تقی الحکیم  
ترجمہ  سید نیاز حیدر حسینی  
تصحیح  ریاض حسین جعفری فاضل قم  
ناشر  مؤسسہ امام علی،قم القدسہ، ایران  
کمپوزنگ  ابو محمد حیدری  

 


متعلقہ تحریریں:

وضو پر گفتگو

نفاس پر گفتگو

استحاضہ پر گفتگو