• صارفین کی تعداد :
  • 3273
  • 2/10/2010
  • تاريخ :

عالم کی سب سے مظلوم ہستی

امام مھدي(عج)

افسوس ہے کہ آج بھی بہت سی مذہبی مجالس میں امام زمانہ (عج) کی یاد اور ان کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا سے غفلت ہوتی ہے اگر ہمیں معلوم ہو کہ ابھی تک کس درجہ حضرت سے غافل رہے ہیں تو احساس ہوگا کہ آنحضرت (عج) کائنات کی سب سے مظلوم ذات ہیں ۔ ذیل میں حضرت کی مظلومیت کا ایک ماجرا ملاحظہ ہو:

حجة الاسلام و المسلمین مرحوم آقای حاج سید اسماعیل شرفی نے نقل کیا ہے :

عتبات عالیہ سے مشرف ہوا تھا اور سید الشہدا ء علیہ السلام کی زیارت میں مشغول تھا․ چونکہ امام حسین علیہ السلام کی قبر کے سرہانے زائرین کی دعا مستجاب ہوتی ہے اس لئے اس جگہ پروردگار عالم سے دعا کی ہمیں حضرت مھدی (عج) کی بارگاہ میں مشرف فرمائے اور میری آنکھوں کو ان کے عدیم المثال جمال سے نور بخشے ۔

زیارت میں مشغول تھا کہ ایک مرتبہ عالم تاب خورشید کا جمال ظاہر ہو اگرچہ اس وقت آنحضرت (عج) کو ہم نے نہ پہچانا لیکن شدت سے ان کی طرف مائل ہوگیا، سلام کے بعد حضرت سے سوال کیا آپ کون ہیں؟

فرمایا: میں عالم کی مظلوم ترین ذات ہوں ۔

میں متوجہ نہ ہوا اور اپنے آپ سے کہنے لگا شاید آپ نجف کے بزرگ علماء میں سے ہیں لیکن چوں کہ لوگ ان کی طرف راغب نہیں ہوئے ہیں اس لئے اپنے آپ کو عالم کی مظلوم ترین ذات سمجھتے ہیں لیکن اسی وقت ہم نے محسوس کیا کہ کوئی ہماری بغل میں نہیں ہے ۔

اب میری سمجھ میں آیا کہ عالم میں مظلوم ترین ذات امام زمانہ (عج) کے سوا اور کون ہو سکتا ہے آنحضرت (عج) کے حضور کی نعمت کو جلدی ہاتھ سے گنوادیا ۔

توجہ کرنی چاہئے دعا سے مقصود مقام و منصب نہ ہو بلکہ امام عصر ارواحنا فداہ اور وحدہ لاشریک سے تقرب اور رضایت کو عمل کا معیار قرار دیں ۔

آپ کی توجہ ایک اہم واقعہ کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں ۔

۱۔ حجة الاسلام و المسلمین جناب سید احمد موسوی حضرت امام عصر کے شیدائیوں میں سے ہیں انھوں نے حجة الاسلام و المسلمین عالم ربانی مرحوم آقا حاجی شیخ جعفر جوادی سے نقل کیا ہے کہ آپ عالم کشف یا شہود میں حضرت بقیة اللہ ارواحنا فداہ کی خدمت میں مشرف ہوئے اور آپ کو بہت ہی غمگین پایا آپ سے آپ کا حال معلوم کیا تو حضرت نے فرمایا: میرا دل خون ہے میرا دل خون ہے۔

۲۔حضرت اما م حسین علیہ السلام نے عالم مکاشفہ میں قم کے ایک عالم دین سے فرمایا:

”…ہمارے مہدی اپنے زمانہ میں مظلوم ہیں جہاں تک ہو سکے، مہدی (حضرت مہدی علیہ السلام) کے متعلق کہو اور قلم چلاؤ، اور اس معصوم شخصیت کے متعلق اگر کچھ کہا تو گویا تمام معصوم علیہم السلام کے متعلق کہا ہے چونکہ یہ زمانہ ہمارے مہدی (عج) (حضرت مہدی (عج) ) کا زمانہ ہے لہٰذا شائستہ ہے آپ کے متعلق مطالب بیان ہوں، اور آخر میں فرمایا: میں پھر تاکید کر رہا ہوں کہ ہمارے مہدی (عج) کے متعلق زیادہ بیان کرو اور لکھو ہمارے مہدی (عج) مظلوم ہیں اور ان کے متعلق جو کچھ بیان کیا گیا اور لکھا گیا ہے اس سے زیادہ لکھنا او ر بیان کرنا چاہئے ․ (۱)

 

حوالہ جات:

1)۔ بوستان ولایت ج۲ ص۱۸

 

الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

حضرت امام مھدی (ع) کی ولادت

حضرت امام مھدی (ع) کے القاب