• صارفین کی تعداد :
  • 4116
  • 2/1/2010
  • تاريخ :

12 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی

22 بھمن کا دن اسلامی دنیا کے لیے امید کی ایک کرن بن کر آیا ۔.

12 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی کو 15 سال کی جلا وطنی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایران کی سرزمین پر قدم رکھا ۔ ایران کی بہادر و جانثار قوم نے آپ کا بے نظیر استقبال کیا ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ شاید ہی تاریخ کے کسی دور میں عوام نے کسی محبوب رہنما کا اس طرح استقبال کیا ہو ۔ امام خمینی (رح) نے مہرآباد ائیرپورٹ پر مختصر تقریر میں قوم کا شکریہ ادا کیا اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے قبرستان بہشت زہرا تشریف لے گئے ۔ جہاں انہوں نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ:

 " میں اس قوم کے تعاون اور حمایت سے حکومت قائم کروں گا ۔ "

 امام خمینی (رح) نے بہشت زہرا سے لوٹنے کے بعد تہران میں ایک معمولی سے گھر میں سکونت اختیار کی اور انقلاب اسلامی کی قیادت فرماتے رہے ۔

اردو ریڈیو تہران


متعلقہ تحریریں:

ایران کا اسلامي انقلاب عالم اسلام کے ليے ہدايت کا سرچشمہ ہے

اسلامی انقلاب ۔ 5 اکتوبر 1978 کی ایک خبر