• صارفین کی تعداد :
  • 1738
  • 10/12/2009
  • تاريخ :

مسجدالاقصی پرصہیونی حملہ، خاموشی قابل مذمت

خالد مشعل

تحریک حماس کی سیاسی شعبے  کے سربراہ خالد مشعل نے مسجد الاقصی پرصیہونی حکومت کے بڑھتےہوئے حملوں پرعالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خالد مشعل نے جولان بین الاقوامی کانفرنس کے بعد مقبوضہ علاقوں بالخصوص مسجد الاقصی پرصیہونی حملوں کی بابت خبردارکرتےہوۓ کہا کہ صیہونی حکومت مغربی ملکوں کی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سہارے فلسطین کی آبادی کا تناسب اپن ےحق میں بگاڑرہی ہے۔ خالد مشعل نے مقبوضہ علاقوں میں  اسلامی مقامات کے دفاع کے لئے فلسطینی عوام کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے عرب اور اسلامی ملکوں سے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم مزاحمت ، مسجدالاقصی ، قدس شریف اور دیگر مقدسات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگي اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گي  خالد مشعل نے کہا کہ اسلامی ملکوں کی حمایت سے مستقبل میں فلسطین اور جولان کی پہاڑیوں کی آزادی ممکن ہوسکتی ہے ۔ 

 

آئی آر آئی بی