• صارفین کی تعداد :
  • 2243
  • 8/31/2009
  • تاريخ :

باب نمبر 2 (درس سوّم )

فارسی

 اس سبق میں آپ  واحد الفاظ کی جمع بنانے کا طریقہ سیکھیں گے ۔ پس براۓ مہربانی مندرجہ ذیل الفاظ کو غور سے پڑھیں اور سمجھیں ۔

 

واحد الفاظ  جمع اردو معنی
درخت   درختہا   درخت
گل   گلہا پھول
برگ  برگ ها  پتے
میوہ  میوہ ها   پھل
مرد  مردھا / مردان  مرد
زن  زنہا / زنان  عورتیں
پسر  پسرها / پسران  لڑکے
دختر  دخترها / دختران لڑکیاں

     

مندرجہ بالا مثالوں سے آپ نے اندازہ لگا لیا ہو گا کہ جمع کی دو خاص  نشانیاں ہیں "ھا " اور  "ان " بول چال میں سب کے ساتھ ھا بول سکتے ہیں ۔  قدیم فارسی میں بے جان  چیزوں کے ساتھ "ھا" اور جاندار چیزوں کے ساتھ  " ان " لگایا جاتا  تھا ۔

٭ کچھ مزید مثالیں ملاحظہ فرمائیں :

واحد    جمع اردو ترجمہ
آقا  آقایان مرد
دانشجو دانشجویان  طالب علم
پرندہ   پرندگان  پرندے
مورچہ  مورچگان چیونٹی
انتخاب  انتخابات   راۓ شماری
مدرسہ  مدارس   مدرسے

 

٭ نوٹ :

1 ۔ جب کسی اسم کے آخر میں " ا "  ،  " و " اور  " یہ "  آۓ تو جمع بنانے کے لیۓ اس کے آگے  " یان " کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔ جیسے آقا سے آقایون اور دانشجو سے  دانشجویان وغیرہ

2۔ اور جب کسی اسم کے آخر میں "  ہ " یا  " ہہ " آۓ تو  "  ہ  " یا  " ہہ " حذف کرکے آخر میں  " گان " کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔ مورچہ  سے مورچگان اور پرندہ سے پرندگان وغیرہ

3۔ بعض الفاظ کے ساتھ عربی دستور کے مطابق اضافہ کیا  جاتا ہے ۔ جیسے انتخاب سے انتخابات  وغیرہ

4۔ فارسی زبان میں عربی الفاظ کو جمع مکسر کے مطابق جمع بنایا جاتا ہے ۔

 مثلا :

واحد  جمع  واحد جمع
مدرسہ مدارس  حقیقت  حقایق
مسجد  مساجد  عدد  اعداد
صنعت  صنایع  قانون قوانین
شخص اشخاص  ملت  ملل

   

    کتاب کا نام : آموزش زبان فارسی مکاتباتی

تدوین کتاب : ثمینہ عارفہ

چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

باب نمبر ایک  ( درس ہفتم )

باب نمبر ایک ۔ ( درس ششم)