• صارفین کی تعداد :
  • 1706
  • 8/25/2009
  • تاريخ :

صہیونی فوج کا وحشیانہ حملہ متعدد فلسطینی شہید و زخمی

فلسطین

صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ میں وحشیانہ حملے کرکے کم ازکم گیارہ فلسطینی مسلمانوں کوشہید اورزخمی کردیا غزہ سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ صہیونی حکومت کے بمبار طیاروں نے جنوبی غزہ کے رفح علاقے میں یہ حملے کئے گئے جہاں ایک زیرزمین گذرگاہ واقع ہے ۔ فلسطینی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں تین فلسطینی شہید اورنوديگرزخمی ہوگئے ۔ دوسری طرف غرب اردن سے بھی اطلاعات ہیں کہ صہیونی فوجیوں نے کل رات نابلس اوررام اللہ پرحملہ کرکے چار فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ۔