• صارفین کی تعداد :
  • 3723
  • 8/25/2009
  • تاريخ :

آیۃ اللہ میرزا نائینی رحمۃ اللہ علیہ

آیۃ اللہ میرزا نائینی رحمۃ اللہ علیہ

آیۃ اللہ میرزا نائینی کا نام محمد حسین ہے آپ کے والد شیخ الاسلام میرزا عبدالرحیم نائینی تھے آپ نے 1861 میں نائين شہر میں عالم و فاضل گھرانے میں آنکھ کھولی ۔

    آیۃ اللہ نائينی نے اپنے وطن میں ہی ابتدائي تعلیم حاصل کی اس کے بعد سترہ سال کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لۓ اصفھان چلے گۓ ۔  آپ نے سات سال تک اصفھان میں تعلیم حاصل کی، اصفھان کے بعد نجف اشرف کا رخ کیا اور نجف میں مختصر قیام کے بعد سامرا چلے گۓ اس زمانے میں سامرا میں آیۃ اللہ سید محمد حسن شیرازی صاحب فتوی تحریم تنباکو ، آیۃ اللہ سید اسماعیل صدر اور آیۃ اللہ سید محمد طباطبائی فشارکی اصفھانی مقیم تھے ۔

   آیۃ اللہ نائينی نے ابتدا میں آيۃاللہ فشارکی اور آیۃاللہ صدر کے دروس میں شرکت کرنا شروع کیا اور کچہ مدت بعد ان دروس کے علاوہ آیۃ اللہ شیرازی کے درس میں بھی جانے لگے اور نو سال تک ان کے سامنے زانوے تلمذ تہ کیا کچھ ہی عرصہ میں آپ آيۃ اللہ شیرازی کے اھم شاگردوں اور مشیروں میں شامل ہوگۓ اور ان کے خصوصی درس میں بھی شرکت کرنے لگے ،آيۃ اللہ شیرازی کی وفات کے بعد آپ  سید اسماعیل صدر کے درس میں شرکت کرنے لگے اور دو سال بعد اپنے استاد کے ساتھ ہجرت کر کے کربلا آ گۓ اور آخر کار تیرہ سو سولہ ہجری قمری میں نجف اشرف آ گۓ اور یہیں سکونت اختیار کی ۔

   آیۃ اللہ نائینی نے نجف میں مدرسہ بکتاشیھا سے تدریس کا آغاز کیا آپ کے درس میں سیکڑوں کی تعداد میں علما و فضلا شرکت کیا کرتے تھے آخوند خراسانی (صاحب کفایہ ) کے درس کے بعد آپ کا درس سب سے بہتر مانا جاتا تھا۔

تحریر:   محمد رضا فاضل ( تقریب ڈاٹ آئی آر )