• صارفین کی تعداد :
  • 6080
  • 2/1/2010
  • تاريخ :

ستارے اور حلال

ستاره

واہ واہ کيا سہانا منظر ہے۔ ستارے يہاں سے وہاں تک چھٹکے ہوئے ہيں۔ ان کي کثرت سے گمان ہوتا ہے۔ جيسے ميٹرک کا رزلٹ شائع ہوا ہو۔ ادھر ايک ہلال بھي جگمگا رہا ہے۔ آسمان کي رونق بڑھا رہا ہے۔

ستارے چمکتے دمکتے بہت بھلے معلوم ہوتے ہيں ليکن کبھي کبھي ٹوٹ کر گر بھي جاتے ھيں۔ جب يہ مٹي ميں مل جائے تو کوئي نہيں پوچھتا۔ وہي ستارے جو دوسروں کي تقدير کي خبر ديا کرتے ہيں، بلکہ لوگوں کي قسمت بنايا بگاڑا کرتے ہيں، کبھي کبھي خود دوسروں سے اپني قسمت کا حال بجھواتے جنترياں کھلواتے نظر آتے ہيں ۔ ہلال کا بھي ايسا احوال ہے۔ جب تک آسمان پر ہے۔ بس ہے آنکھ اوجھل، پہاڑ اوجھل، ستارے اور ہلال اچھے ہيں ليکن عزت کي غريبانہ زندگي ان سے بھتر ہے۔

ہلال يعني نئے چاند کو پرانے لوگ دور ہي سے ديکھا کرتے تھے اور سلام کيا کرتے تھے، وہ بھي عيد بقرعيد پر۔ اس زمانے ميں يہ چپ چاپ آپ ہي آپ نکل آتا تھا پھر ايسا دور آيا کہ لوگوں نے کھديڑ کر نکالنا شروع کر ديا۔ بلکہ آپس ميں لڑتے تھے کہ کون نکالے ۔ چاند کے لئے ہبڑي مشکل ہوتي تھي کہ سرکار کا کہا مانے يا لوگوں کا۔ بيشک اتني بڑي قوم کے لئے ايک دن کي عيد کافي نہيں يکے بعد ديگرے دو تين دن کي ہو ۔ ليکن اس ميں سر پھٹول بہت تھي۔ اب يہ سلسلہ بند ہے۔ اور يہ بات ہميں پسند ہے۔

عيد کا پيغام لانے کے علاوہ چاند کا کوئي خاص مصرف نہ تھا۔ بس شاعر اور حکپور و غيرہ اس سے بات کر ليتے تھے يا پھر ان بستيوں ميں جہاں بجلي نہيں يہ لالٹين کا کام ديتا تھا ۔ کچھ عرصہ ہوا ولايت والوں کو اس کے پيلے رنگ سے خيال ہوا کہ يہ سونے کا بنا ہوا ہے آخر اڑ کر جا پہنچے اور کالي کالي مٹي کي بورياں بھر لائے اور يہاں لا کر معلوم ہوا کہ ايسي مٹي بلکہ اس سے اچھي مٹي تو يہاں بھي ڈھيروں ہے بہت پچھتائے۔

آج کل ہمارے ملک ميں ہر شے ميں خود کفيل ہونے کا امکان ہے ۔ اب لوگ آسمان کے چاند ستاروں کے بھي چنداں متحاج نہيں رہے ۔  فلمي ستارے جن کے دم سے زمانے ميں اجالا ہے ہمارے ملک ميں بنتے ہيں اور اچھے بنتے ہيں۔ بلکہ اب تو سادر کے ملکوں برطانيہ، روس، کينيا و غيرہ کو بہي بھيجے جاتے ہيں ۔ چاند بھي ديسي برا نہيں ہوتا ۔ ہم نے جس چاند کے بارے ميں نظموں غزلوں کي پوري کتاب چاند نگر لکھ ڈالي وہ بھي مقامي ساخت کا تھا ۔ مال اس ميں اچھا لگا تھا ۔ مدتوں چلا۔

تحریر : ابن انشاء

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

آسمان

تقسيم