• صارفین کی تعداد :
  • 6186
  • 1/19/2010
  • تاريخ :

فعل ماضي

مسکراہٹ

ماضي ميں کسي شخص نے جو فعل کيا ہو اسے فعل ماضي کہتے ہيں، کرنے والا عموما اسے بھولنے کي کوشش کرتا ہے، ليکن لوگ نہيں بھولتے۔

ماضي کي کئي قسميں مشہور ہيں، سب سے زيادہ شاندار ماضي ہے،  جس قوم کو اپنا مستقبل ٹھيک نظر نہ آئے وہ اس صيغے کو بہت استعمال کرتي ہے۔

ايک ماضي تکيہ ہے جن لوگوں کا ماضي مشکوک ہو وہ ماضي شکيہ ذيل ميں آتے ہيں عموما ہاتھوں لئے جاتے ہيں۔

ماضي شرطي ماضي تمنائي جن لوگوں نے ريس ميں يا تاش پر شرطيں بند بند کر اپنا ماضي تباہ کيا ہو ان کے ماضي کو شرطي کہتے ہيں، چونکہ ان لوگوں کي تمنا ہوتي ہے کہ اور پيسے آئيں تو ان کو بھي ريس ميں لگائيں اور اس لئے شرطي اور تمانئي دونوں ماضياں ساتھ ساتھ آتي ہيں۔

اس کي دو اور قسميں ہيں ماضي قريب اور ماضي بعيد ہيں  ماضي کو حتمي الوسع قريب نہ آنے دينا چاہيئے، جتني بعيد رہے گي اور جتنے اس پر پردے پڑے رہيں گے، اتني ہي بھلي معلوم ہوتي ہے،  ماضي کا بعيد رہنا مستقبل کيلئے بھي اچھا ہے۔

تحریر : ابن انشاء

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

اتفاق ميں برکت ہے

فعل ديگر

تقسيم

پہاڑ