• صارفین کی تعداد :
  • 3244
  • 8/17/2009
  • تاريخ :

دانائی کے پھول

پھول

 ٭  بدگمانی کشتی کے اندر قطرہ قطرہ رستا ہوا پانی ہے جو آخر کار کشتی کو لے ڈوبتا ہے ۔

٭ آسمان سے نوٹ برسنے کی خواہش کرنے کی بجاۓ یہ خواہش کرو کہ آسمان سے خدا کی رحمت برسے ۔

٭ دوسروں  کی خوشی اپنے غم کو تازہ کرتی ہے اور دوسروں کا غم اپنے غم کو ہلکا کرتا ہے ۔

٭ کتنے لوگ ہیں جو سمندر کی طرح بولتے ہیں مگر ان کی سوچ گندے جوہڑوں کی طرح محدود ہوتی ہے ۔

٭ مسکراہٹ سے  چہرے  پر مزید نکھار پیدا ہوتا ہے  ۔

٭ اگر کسی نے تمہارے ساتھ نیکی کی ہو تو اس کا بدلہ دینے میں دیر مت کرو اور اگر کسی نے برائی کی ہو تو اس کا بدلہ لینے  سے پرہیز کرو  ۔ 

٭ علم بغیر عمل " وبال  " ہے  اور عمل بغیر علم  " گمراہی " ہے ۔

٭ جہاں غصّہ ہے سمجھ لو وہاں تباہی ضرور  ہو  گی  ۔

٭ سچی لگن  کو کانٹوں کی پروا نہیں ہوتی ۔

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

کلمات حکمت

حاصل مطالعہ

حاصل علم