• صارفین کی تعداد :
  • 4412
  • 8/4/2009
  • تاريخ :

شاھي کوفتے

شاھي کوفتے

قيمہ ايک کلو
گھي ڈھائي پائو
سرخ مرچيں نو عدد
پياز دو گھٹي
بھنے اور چھلے ہوئے چنے تھوڑے سے
ادرک ايک چھوٹي گانٹھ
لہسن دو پوتھي
ٹماٹر دو عدد
سفيد زيرہ ايک چھٹانک
پسا ہوا دھنيا دو چٹکي
پسا ہوا گرم مصالحہ تين تولہ
خشخاص ايک تولہ
ہرا دھنيا تھوڑا سا
ہري مرچیں تھوڑي سي
دہي ايک پائو

ترکيب  :

قيمہ سل پر پيس کر مزيد باريک کر لیں، پھر اس ميں آدھي پياز، لہسن کے آدھے جوے، آدھي ادرک، چنے اور خشخش باريک پيس کر اور ہرا دھنيا اور ہري مرچیں کاٹ کر ملا ديں، اس مرکب کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا کر رکھ ليں، پھر فرائي پان میں گھي کڑ کڑائيں اور گولے ايک ايک کرکے اس میں تلنے کے بعد ايک پليٹ ميں رکھ ليں، آپ نے جو مصالحہ اس وقت تک لگا ديا ہوگا، اس کے بعد آپ کے پاس يہ چيزيں بچي ہوں گي۔

آدھي پياز، آدھي ادرک، نمک، مرچيں، خشک دھنيا، سفي زيرہ ٹماٹر اور دہي، انہیں اس طرح استعمال ميں لائيں، آپ نے جس گھي میں کوفتے تلے ہوں گے، اس میں آدھي پياز ڈال کر اسے لال کريں، اور گھي سے نکال کر پيس لیں، اس کے بعد لہسن کے باقي جوے اور آدھي ادرک جو کتر لي گئي ہوگي وہ بھي گھي میں بھون ليں، اس کے بعد پسي ہوئي پياز، نمک، مرچ ، دھنيا، سفيد زيرہ ، دہي اور ٹماٹر کا شوربہ پاني دے کر تيار کريں اور تلے ہوئے کوفتے اس میں ڈال کر پکنے ديں، جب شوربہ کا پاني خشک ہونے لگے تو مناسب مقدار ميں گريوي رکھ کر پتيلي چولہے سے اتار ليں اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر پتيلي کو فورا ڈھانک ديں، چند منٹ بعد اسے کھوليں اور شاہي کوفتے تناول فرمائيں۔

                   آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

بهاروچي مرغ

مرغي اور سبزي