• صارفین کی تعداد :
  • 4683
  • 7/25/2009
  • تاريخ :

نرگسی کوفتے

نرگسی کوفتے

اشیاء :

 

انڈے تیرہ عدد
گھي آدھا کلو
قيمہ تين پائو
شوربہ کا مصالحہ مناسب مقدار
ادرک آدھي چھٹانک
پياز ايک پائو
لہسن ايک پوتھي
ہري مرچ چار عدد
ہري پياز دو عدد
سرخ مرچ تين چھوٹے چمچے
ہلدي ايک چھوٹا چمچہ
دھنيا پسا ہوا تين چھوٹے چمچے
ہرا دھنيا آدھا چھوٹا چمچہ
گرم مصالحہ ايک چھوٹا چمچہ
ٹماٹر

آدھا کلو

دہي آدھا پائو
بھنے ہوئے چنے کا آٹا چار کھانے کے چمچے

 

ترکيب:

لہسن اور ادرک کتر کے قيمہ ميں ملائيں اور تھوڑا پاني ڈال کر پيس لیں، پھر پياز، ہلدي، ايک انڈا، دہي، گرم مصالحہ اور چنے کا آٹا،ان سب کو آپس ميں ملا کر پسے ہوئے قيمے  ميں ملا کر انڈے پر چڑھائيں۔

 

سب سے پھلے بارہ انڈے سخت ابلا کر رکھ ليں، پھر ہري مرچ اور پياز کاٹ کر اور مناسب مقدار ہلدي ميں تھوڑا سا پاني ملا کر ہري مرچ اور کٹي ہوئي پياز میں ملا کر پکنے کے لئے رکھ ديں، پاني خشک ہونے پر اتار لیں اور سل پر باريک پيس ليں، اب اس میں انڈا، دہي گرم مصالحہ اور چنے کا آٹا ملا لیں، سخت ابلے ہوئے انڈوں کے چھلکے اتار ليں، پھر اس قيمے کے آميزے کو انڈے پر لپيٹ کر کوفتے کي شکل بنا لیں، اب ايک فرائي پان میں گھي ڈال کر گرم کريں اور دو انڈے پھينٹ کر اس میں يہ کوفتے انڈے ميں بھگو کر تل ليں، سرخ ہونے پر نکال ليں، اس کے بعد کوفتے کے دو ٹکڑے کرکے شوربہ ميں ڈال ديں، نرگسي کوفتے تيار ہيں، دسترخوان پر سجا کر اپنوں کي تواضع کريں۔ 

                   آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

مرغي اور سبزي

مرغي سبزي