• صارفین کی تعداد :
  • 3323
  • 5/11/2009
  • تاريخ :

عقلمندوں کے مشورے

وقت

٭ وقت ،موت اور گاہک تینوں  ہی کسی کا انتظار نہیں کرتے ۔

٭ غلامی کے چاہے کیسے ہی حسین نام کیوں نہ رکھے جائیں ، غلامی بہرحال غلامی ہے ۔

٭ جمہوریت کی سادہ تعریف یہ ہے کہ لوگوں کے ڈنڈے کو لوگوں کے لیۓ ہی لوگوں کی پیٹھ پر توڑا جاۓ ۔

٭ بدترین گھر وہ ہے  جس میں یتیم کے ساتھ بدسلوکی کی ہو ۔

٭ غیر معمولی عمل بڑے ارادے سے بنتا ہے ۔

٭ موسم کو بدلتے دیر لگتی ہے لیکن انسان کو بدلتے ایک لمحہ کی بھی دیر نہیں لگتی ۔

٭ محبت وہ حسین کنجی ہے جو قسمت کے دروازے کھول دیتی ہے ۔

٭ تنہائی انسان کو اپنی شخصیت سے متعارف کراتی ہے ۔

٭ اگر چاہتے ہو کہ دھوکہ نہ کھاؤ تو تین دکانوں سے قیمت دریافت کرو ۔

٭ اگر غریبی کے بعد دولت ملے تو وہ اچھی ہوتی ہے  بہ نسبت اس کے کہ دولت کے بعد غریبی آۓ ۔

٭ بھوکا سونا ، مقروض ہو کر اٹھنے سے بہتر ہے ۔

٭ ہر شخص کچھ نہ کچھ عقل و فراصت  رکھتا ہے لیکن ہر شخص عقل و فراصت سے کام لینا نہیں جانتا ۔

٭ غلطی کرنا انسانی اور معاف کرنا خدائی صفت ہے ۔ 

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

حاصل مطالعہ

حاصل علم