• صارفین کی تعداد :
  • 5672
  • 4/14/2009
  • تاريخ :

بینگن کی  منفرد ڈش

گول بینگن

ہلکے پھلکے کھانے  کے طور پر یہ ڈش بخوبی پیش کی جا سکتی ہے ۔ شوگر کے مریضوں کو ویسے بھی دن بھر ہلکی پھلکی غذا کھاتے رہنا چاہیے ۔ بجاۓ اس کے کہ دن میں تین بار خوب سیر ہو کر کھائیں ۔

اشیاء :

ٹماٹو ساس  ایک کپ
دو عدد گول بینگن                     آدھا کلو
تازہ پارسلے یا ہرا دھنیا دو کھانے والے چمچ
نمک و سیاہ مرچ    حسب ذائقہ
میونیز   دو کھانے والے چمچ
سلاد کے پتے ----

               

ترکیب :

٭   اوون کو 350 فارن ہائٹ پر آن کریں ۔

٭ بینگن دھو کر خشک کرکے کاٹنے سے چاروں طرف سے کچکولے لگائیں اور درمیان سے کاٹ کر آدھا کر لیں ۔ نمک اور سیاہ مرچ چھڑک دیں ۔

٭ درمیان سے بھی کاٹنے سے  گود لیں اور چاروں طرف برش سے میونیز لگا کر بیکنگ کے لیۓ ایک ڈش میں رکھ دیں ۔

٭ تقریبا 30 منٹ تک بیک کریں ۔ پندرہ منٹ بعد پلٹ دیں تاکہ اچھی طرح بیک ہو جائیں ۔

٭ جب پیش کرنا ہوں توشیشے کی ڈش میں سلاد کے پتے رکھیں ان پر بیک شدہ بینگن اور ان پر ٹماٹو ساس پھیلا کر پارسلے چھڑک دیں ۔

فی کس آدھا بینگن +4/1 کپ ٹماٹو ساس

حرارے = 100 ( فی کس )

ٹپ : اگر ٹماٹو ساس نہ ہو تو ٹماٹروں میں نمک مرچ ملا کر خوب باریک کاٹ لیں اور پکا کر گاڑھا کر لیں ۔

  کتاب کا نام :    کوکب کک بک

   پیشکش     : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

بلوچی گوشت سالن

چکن