• صارفین کی تعداد :
  • 4948
  • 12/20/2008
  • تاريخ :

شملہ مرچ

شملہ مرچ

مشروم 2کپ (آدھے آدھے ٹکڑے کرلیں)
بھٹے 1/2کپ (ٹکڑے کٹے ہوئے)
شملہ مرچ 1کپ (چوکور ٹکڑے کٹے ہوئے)
پیاز(چوپ کی ہوئی 1کپ
ٹماٹر 3/4کپ
ادرک لہسن 2کھانے کے چمچے
تیل 1/4کپ
ثابت زیرہ 1/2چائے کا چمچہ
کشمیری مرچ پاﺅڈر 2کھانے کے چمچے
ہلدی پاﺅڈر 1/4چائے کا چمچہ
دھنیا پاﺅڈر 2کھانے کے چمچے
ادرک(چوپ کی ہوئی) 2کھانے کے چمچے
ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی)    1کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) 3کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاﺅڈر   1چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

ایک ہانڈی میں تیل گرم کریں اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں اس کے بعد چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر ساتے کریں۔ جب گولڈن براﺅن ہو جائے تو ادرک ، لہسن پیسٹ، کشمیری مرچ پاﺅڈر، ہلدی پاﺅڈر، دھنیا پاﺅڈر، زیرہ پاﺅڈر اور نمک ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے اس میں مشروم ڈال کر پکائیں مشروم پک جائیں تو بھٹے (ابلے ہوئے ) اور شملہ مرچ ڈال کر دوبارہ پکائیں جب بھٹے اور شملہ مرچ گل جائیں تو ہری مرچیں، ہرا دھنیا، ادرک اور گرم مصالحہ ڈال کر اتار لیں اور گرم گرم سرو کریں۔

 

                                  نداۓ وقت ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

ماہ رمضان کے لۓ مزیدار پکوان

 نۓ آلوؤں کی خوبصورت ڈش

 پپیتے کی آسان سی ڈش

 ثابت مسور کی بریانی

فرنی بنانے کا طریقہ