• صارفین کی تعداد :
  • 5699
  • 12/20/2008
  • تاريخ :

سبزی اچار

سبزی اچار

 اشیاء:

 

آلو (کیوبز میں کٹے ہوئے) 1/2کپ
بینگن (کیوبز میں کٹے ہوئے) 1عدد
گاجر (کاٹ کر)  2عدد
گوبھی کے پھول  1کپ
بڑی ہری مرچ  4عدد (بیچ میں ہلکا کٹ لگا لیں)
مٹر (ابال لیں)    آدھا کپ
رائی 2چائے کے چمچے
میتھی دانہ 1چائے کا چمچہ
سوکھا دھنیا 3چائے کے چمچے
سفید زیرہ 3چائے کے چمچے
ثابت سرخ مرچ  آدھاپاﺅ
 لہسن   1گٹھی
کچی املی

 1پاﺅ

نمک حسب ذائقہ
تیل  آدھا کلو
کلونجی

 2چائے کے چمچے

 

بگھار کے لئے

سفید زیرہ 1چائے کا چمچہ
ثابت مرچ 4عدد
لہسن 6جوئے

 

ترکیب:

کچی املی پیس کر اس میں نمک ،سرخ مرچ ملا کر اس میں سبزیاں اور لہسن مکس کر لیں۔ کلونجی رائی میتھی دانہ، سوکھا دھنیا، سفید زیرہ کو بھون کر باریک پیس لیں اور سبزیوں میں مکس کرکے 2دنوں تک دھوپ میں رکھیں تیل گرم کریں سفید زیرہ، مرچ اور لہسن ڈال کر بگھار تیار کریں اور تیل ٹھنڈا کرکے سبزیوں میں ڈال دیں۔ اس کے بعد چولہے پر رکھ کر بھونیں اور ٹھنڈا کرکے مرتبان میں ڈال دیں بہت مزیدار مرچ مصالحہ سبزی کا اچار تیار ہو گا۔


متعلقہ تحریریں:

 ثابت مسور کی بریانی

ماہ رمضان کے لۓ مزیدار پکوان