• صارفین کی تعداد :
  • 4492
  • 11/24/2008
  • تاريخ :

پپیتے کی آسان سی ڈش

پپیتے کی آسان سی ڈش

پپیتا ہمارے ہاں وافر ملتا ہے ۔ کراچی میں اس کو کھانے کا رواج پنجاب کی نسبت زیادہ ہے ۔ پپیتا بھی آم اور خربوزہ کی طرح وٹامن اے اور سی حاصل کرنے کا ایک اہم اور قدرتی ذریعہ  ہے ۔ اس ڈش سے پورے دن میں درکار ہونے والی وٹامنز اور پوٹاشیم حاصل ہو جاتی ہیں۔

 

اشیاء

 پپیتا     ایک عدد
سلاد کے تازہ پتے
باریک کاغدی کٹا ہوا روسٹ بیف

 

ترکیب :

1۔ پپیتے کو چھیل کر لمبائی میں کاٹ کر آٹھ پھانکیں کر لیں ۔ بیج بھی نکال دیں ۔

 

2۔ پلیٹ میں سلاد کے پتے رکھیں ان پر پپیتے کی پھانکیں سجا دیں اور پھانکوں کے درمیان باریک روسٹ بیف اس طرح سجا دیں جس طرح پھول کے درمیان زہرہ ہوتا ہے ۔

 

فی کس دو پھانکیں =   70 حرارے ہوں گے ۔

 

تحریر : کوکب خواجہ ( کوکب کک بک )

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان