• صارفین کی تعداد :
  • 6810
  • 9/2/2008
  • تاريخ :

ماہ رمضان کے لۓ مزیدار پکوان

فروٹ چاٹ

٭   کھٹی میٹھی فروٹ چاٹ

٭  روح افزاء فروٹ چاٹ

٭   سب رنگ پکوڑے

٭   شیر عید

٭   ٹک بٹاٹا

٭   چائنیز سموسے

٭   چٹ پٹے بگھارے چنے

٭   کیلے کا حلوہ

٭   چٹ پٹے آلو

 

کھٹی میٹھی فروٹ چاٹ 

اجراء:

کیلے چھ عدد 
امرود آدھا کلو
پپیتہ  آدھا کلو
لیموں دو عدد
کینو کا جوس  ایک کپ 
کٹیہوئی مرچ  آدھا چاۓ کا چمچ
چاٹ مسالہ  آدھا چاۓ کا چمچ
چینی   دو چاۓ کے چمچ

 

ترکیب:

تمام پھلوں کا باریک کاٹ کر اس میں لیموں نچوڑ کر اور کینو کا جوس اور تمام مسالہ ڈال کر مکس کریں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لۓ رکھ دیں اور افطار پر نوش کریں ۔

روح افزاء فروٹ چاٹ 

 

اجزاء :

 

شربت روح افزاء

 ایک کپ

سیب

 دو عدد

 امرود

 تین عدد

ناشپاتی

  دو عدد

پائن ایپل

 آدھا کپ

کیلے

 چھ عدد

انگور

 آدھا کپ

کریم

 ایک پکیٹ

چینی

 حسب پسند

 

ترکیب :

تمام پھل چھوٹے چھوٹے کیویز میں کاٹ لیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اوپر سے چینی چھڑک دیں ،پھر آدھی کریم ڈال کر مکس کریں ،جب چینی کا دانہ گھل جاۓ تو باقی کریم شامل کرکے اوپر سے روح افزاء شربت ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں ،افطاری کے  وقت مزیدار روح افزاء فروٹ چاٹ کھائیں اور لطف اٹھائیں۔

پاکی اردو ڈاٹ کام

 


متعلقہ تحریریں:

کلیجی کے کباب

مرغی روسٹ کھڑا مسالہ