• صارفین کی تعداد :
  • 3643
  • 6/24/2008
  • تاريخ :

بازار مشیر

بازار مشیر

 

یہ ایک اھم جگہ ھے جو شیراز کے بازار وکیل کے جنوبی حصّہ کی طرف واقع ھے ۔ یہ قاجاری دور کے آثاروں میں سے ایک ھے ۔ اس کو 1282 ھ ق میں " ميرزا ابوالحسن خان مشيرالملك'' نے بنایا اور اس کی آمدنی ''حضرت سيدالشهدا'' کے لۓ وقف کر دی گئ ۔  یہ  ایک بہت بڑے بازار پر مشتمل ھے جو شمال سے جنوب تک پھیلا ھوا ھے اور اس کا جنوبی دروازہ  " اردو بازار" سے جا ملتا ھے ۔  یہ  بازار وکیل  سے چھوٹا ھے مگر طرز معماری ایک ھی ھے ۔  بازار کے شمالي و جنوبي حصّوں کو چار بڑے اور خوبصورت بازار آپس میں ملاتے ہیں جن کی چھتیں گنبد مانند ہیں ۔ چھتوں کے اوپر باد گیر نصب ہیں ۔ چاروں طرف  داخلی دروازے لکڑی کے بنے ھوے ہیں ۔  ''اردو بازار''  کی طرف کھلنے والے دروازے کو ٹائلوں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ھے ۔  اس کے دالان چھوٹے ، فرش پتھر کا  اور  ''عرق چيني''  سے ڈھکا ہوا  ھے ۔ بازار مشير کو ٹائلوں سے خوبصورت انداز میں  بنایا گیا ھے  اور اس کی چھت ضرب دار ھے ۔

"سراي مشير" يا "سراي گلشن"   بازارمشير کے شمالی حصّے میں واقع ھے اور ان دونوں کو   درگاه و دالاني

آپس میں ملاتی ھے ۔  اس طرف کے دروازے پر بھی  كاشي كاري و مقرنس كاري کی گئ ھے ۔ دروازے کے اوپر اینٹوں سے بناۓ گۓ خوبصورت روشندان ہیں جو باہر سے اندر روشنی آنے کا باعث بنتے ہیں ۔ دروازے پر  لوح مرمري نصب ھے کہ جس پر تاريخ ساخت ، بانی کا نام اور کس کے نام وقف ھے ، یہ سب مٹا ھوا ھے۔

بازار مشیر

سراي مشير کے درمیان میں صحن ھے جس کے درمیان ایک بڑا تالاب اور تالاب کے گرد چار باغیچے ھیں۔

صحن کے گرد حجرے ، بالکونی اور ھال دونوں منزلوں پر واقع ہیں ۔  ہر ایک حجرے کے سامنے چھوٹا صحن ھے ۔ کچھ لکڑی کے دروازے اور حجرہ کا داخلی حصّہ اسی طرح باقی ھے اور کچھ کو دوبارہ مرمّت کر دیا گیا ھے ۔

سرا   کے شمالي ضلع  کی طرف آٹھ ضلعوں پر مشتمل ایک بڑا ھال ھے جو خوبصورت انداز میں بنایا گیا ھے ۔ اس کی چھت گنبدی شکل کی ھے جس کا نچلا حصّہ ٹائلوں سے بنا ھوا ھے اور اس پر خوبصورت انداز میں نقاشی کی گئی ھے ۔ گنبد کے اوپر باد گیر نصب ہیں جن پر اشعار لکھے ہوۓ ہیں  ۔  درمیان میں ایک تالاب ھے جس کے گرد ہاتھ پاؤں دھونے کے لۓ   جگہ بنائی گئی ھے ۔ تالاب کے کنارے اور ہاتھ پاؤں دھونے کی جگہ ایک ہی طرح کے پتھر سے بنی ہوئی ھے ۔ ھال کے گرد چار بڑی دکانیں اور چار  شاه نشين ہیں جو مثلث

شکل میں ہیں اور ان پر ٹائلوں سے کام کیا گیا ھے ۔ اس حصّہ میں بہت ہی خوبصورت اور نفیس دروازے اور کھڑکیاں ہیں جن کو مرمّت کیا گیا ھے ۔