• صارفین کی تعداد :
  • 1863
  • 4/19/2008
  • تاريخ :

ایران کو دھمکی دینا اسرائیل کے بس کی بات نہیں ۔وزیردفاع

مصطفی محمد نجار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت میں ایران کودھمکی دینے کی توانائی نہیں ہے ۔مصطفی محمد نجارنے کہا کہ صیہونی حکومت میں اتنی جرات ہی نہیں ہے نہ ہی اتنی طاقت وہ ایران کودھمکی دے سکے ۔بریگیڈیر مصطفی نجار نے العالم سے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیا ں فقط نفسیاتی جنگ کا ہی ایک حصہ ہے ۔ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کاملک کسی سے جنگ نہيں چاہتا لیکن وہ ہرطرح کی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتا ہے اوراس کے لئے وہ ہروقت تیا رہے ۔یوم مسلح افواج کے موقع پر ایران کے ایک سو چالیس جنگی طیاروں نے جمعرات کو تہران کی فضاؤں میں پرواز کرکے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اس نمائشی پرواز کے دوران ایران کی دفاعی صنعت میں تیارکئے گئے صاعقہ نامی جنگی طیارے نے بھی پرواز کی-