• صارفین کی تعداد :
  • 1846
  • 4/16/2008
  • تاريخ :

ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں: سید یوسف رضا گيلانی

سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور نئی حکومت دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں انہوں نے ایران کے ثقافتی امور کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے جو مشترکہ تاریخ، جغرافیہ، عقیدے، ثقافت کے ساتھ ساتھ خیرسگالی اور ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اسلامی کانفرنس تنظیم کے اہم رکن ہیں اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔  سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کے بانی اراکین کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کو چاہئے کہ خطے میں اقتصادی وحدت کے حصول کیلئے اس تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنائیں۔ آیت اللہ تسخیری نے اس ملاقات میں  وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایران کے نائب صدر پروفیسر داؤدی ، وزیر خارجہ منوچہر متکی اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

 

متعلقہ تحریریں:

اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر سخت ردعمل ظاہر کریں

پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے صدر احمد ی نژاد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے