• صارفین کی تعداد :
  • 2383
  • 2/27/2008
  • تاريخ :

سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آخری لیگ میچ (کل) آسٹریلیا اور سری لنکا کے در میان کھیلا جائے گا

ملبورن کرکٹ گراؤنڈ

 ملبورن ۔ 27 فروری (اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آخری لیگ میچ میزبان آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان (کل) جمعہ کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں باقی ٹیموں پر برتری حاصل ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلوی ٹیم سرفہرست اور بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے اور یہ دونوں ٹیمیں سیریز کے بیسٹ آف تھری فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ سیریز کا آخری میچ اس لحاظ سے اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کے 26 پوائنٹس ہیں اور بھارت کی ٹیم کے 17 پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم کے 6 پوائنٹس ہیں۔ سری لنکا کے کپتان جے وردھنے کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم سیریز کے فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکی لیکن اس کے باوجود وہ آخری لیگ میچ کو آسان نہیں لیں گے اور عمدہ کھیل پیش کرکے یہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری طرف آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو فائنل سے قبل اس میچ کے دوران پریکٹس کا موقع ملے گا اور ان کی ٹیم یہ میچ جیت کر نفسیاتی برتری کے ساتھ بیسٹ آف تھری فائنل کیلئے میدان میں اترے گی۔

 

متعلقہ تحریریں:

  بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔ شعیب ملک

 سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا