• صارفین کی تعداد :
  • 2281
  • 2/17/2008
  • تاريخ :

عالمی مندی میں تیل کی قیمتیں 25 سینٹ بڑھ گئیں 

مہنگا تیل

 سنگاپور ۔ 13 فروری (اے پی پی) عالمی مندی میں تیل کی قیمتیں 25 سینٹ بڑھ گئی ہیں اور گزشتہ روز نیویارک لائٹ سویٹ کروڈ کے مارچ کےلئے سودے93.03 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ کےلئے سودے30 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 93.16 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ادھر تیل ڈیلرز نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں اس وقت تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چھڑھاﺅ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چارماہ کے دوران تیل کی سپلائی کی صورتحال میں تیزی سے بڑھی ہے۔ اس کے اثرات ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر زیادہ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک ممالک کو موجودہ صورتحال میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور انہیں تیل کی سپلائی بہتر بنانے کےلئے فوری اورٹھوس فیصلے کرنا پڑیں گے۔