• صارفین کی تعداد :
  • 1914
  • 2/17/2008
  • تاريخ :

قندھار دھماکہ: کم از کم 80 ہلاک

قندھار دھماکہ

  یہ کارروائی طالبان کی ہے: گورنر قندھار

جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ایک بم دھماکہ میں کم از کم اسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سن دو ہزار ایک کے بعد افغانستان میں ہونے والا سب سے خوفناک دھماکہ ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد کتوں کی لڑائی دیکھنے کے لیے ایک میدان میں موجود تھے۔

قندھار کےگورنر اسد اللہ خالد نے کہا کہ ’ساٹھ شہیدوں‘ کو ہسپتال میں لایا گیا ہے جبکہ بیس افراد کی لاشیں موقع سے اٹھائی گئی ہیں۔گورنر نے کہا کہ یہ طالبان کی کارروائی ہے۔

علاقے میں حال ہی میں ہونے والے کئی خود کش اور دیگر بم حملوں میں طالبان باغیوں کا ہاتھ رہا ہے۔گزشتہ ہفتے قندھار کے گورنر ایک بم حملے میں بال بال بچے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 2001 میں اقتدار سے طالبان کی بے دخلی کے بعد سے سنہ 2007 اب تک کا سب سے پر تشدد عرصہ رہا ہے۔