• صارفین کی تعداد :
  • 5900
  • 1/2/2008
  • تاريخ :

دو دوست

رز صورتی

ایک جنگل میں دودوست بہت دیر سے لکڑیاں کاٹ رہے تہے ۔ دونوں لکڑیاں بیچ بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے تہے ۔ جنگل بہت گھنا اور پیڑوں سے بھرا پڑا تھا ۔ اچانک ایک بھیڑیا کسی طرف سے نکل آیا اوران دونوں کی جانب بڑھنے لگا ۔ ان میں سے ایک اپنے دوست کو اکیلا چھوڑ کر جلدی سے ایک پیڑ پر چڑہ گیا اور بھیڑیے سے محفوظ ھو گیا کیونکہ بھیڑیا درخت پر نھیں چڑہ سکتا تھا ۔ پھر بھی وہ بھیڑیے سے بھت ڈر رھا تھا ۔

دوسرا دوست درخت پر نھیں چڑہ سکا ۔ وہ چپ چاپ زمین پر لیٹ گیا ۔ اپنی سانس روک لی اور آنکھیں بند کر لیں ۔

بھیڑیا اس کے پاس آگیا اور اس کے پاس کھڑا ھو کرایسے سونگھنے لگا ۔ بھیڑیے نے اسے ھلایا ۔ جلایا ۔ اپنا منہ اس کے چھرے پر ملا اور جب اس کو یقین ھو گیا کہ یہ لڑکا مر گیا ہے ، بھیڑیا واپس چلا گیا ۔ کیونکہ بھیڑیا مرے ھوئے حیوان نھیں کھاتا ہے ۔

وہ لڑکا کچہ دیر بعد آھستہ سے اٹھا اور اپنے دوست کے پاس آگیا جو کہ ابھی تک درخت پر چڑھا ھوا تھا ۔ اس سے بولا ! اب نیچے آجاؤ ۔ بھیڑیا چلا گیا ہے ۔اس کا دوست درخت سے نیچے آگیا اور ھنستے ھوئے اس سے پوچھنے لگا : بھیڑیا تمھارے کان میں کیا کھہ رھا تھا ؟

اس نے کھا : بھیڑیا کھہ رھا تھا کہ وہ لڑکا جو بھاگ کر پیڑ پر چڑہ گیا ہے تمھارا دوست نھیں ہے کیونکہ اس نے تمھیں پریشانی میں اکیلا چھوڑ دیا تھا ۔

اچھا دوست وہ ھوتا ہے جو اپنے دوست کو کبھی اکیلا نھیں چھوڑتا اور ھمیشہ اسکی مدد کرتا ہے ۔