• صارفین کی تعداد :
  • 704
  • 1/10/2018 3:56:00 PM
  • تاريخ :

گناہ، دل سےامام زمانہ(عج) کو دورکرنےکا باعث بنتا ہے

اللہ تعالیٰ کی معرفت کا معیارکہ ہر زمانےکے امام کی معرفت ہے۔ یعنی امام زمانہ علیہ السلام کی معرفت،اللہ تعالیٰ کی معرفت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

 
گناہ، دل سےامام زمانہ(عج) کو دورکرنےکا باعث بنتا ہے


حجۃ الاسلام حسن محمودی نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کے دوران امام معصوم علیہ السلام کی معرفت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام سےسوال کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کس مقصد کےلیےخلق فرمایا ہے تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس لیے پیدا کیا ہےتاکہ ہم اس کی معرفت حاصل کریں اورعبودیت کےمقام پرفائزہوجائیں۔ اس کے بعد امام علیہ السلام سے دوبارہ سوال کیا گیا ہےکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کا معیارکیا ہے؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا: اللہ تعالیٰ کی معرفت کا معیارکہ ہر زمانےکے امام کی معرفت ہے۔ یعنی امام زمانہ علیہ السلام کی معرفت،اللہ تعالیٰ کی معرفت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ روایت میں ہےکہ اگر ہم امام زمانہ کی معرفت حاصل نہ کریں تو ہم جہالت کی موت مرگئے ہیں یعنی ہماری زندگی اورحقیقت، امام کی معرفت کے مرہون منت ہے اورفقط انہیں افراد نےخوبصورت زندگی کی ہے اوراس سے لذت حاصل کی ہےکہ جو اپنے امام کی معرفت رکھتے ہیں۔ وگرنہ وہ حیرانگی اورپریشانی کی وادی میں سرگرداں ہیں اوران کا کوئی مشخص ہدف نہیں ہے۔

مہدویت کےاس محقق نےکہا ہےکہ آنکھ کی بجائے دل کے ذریعے امام کی معرفت حاصل کی جاتی ہے۔ جو افراد آنکھ کی نعمت سےمحروم ہیں انہیں نابینا تو کہا جاتا ہے لیکن ان کے دل روشن ہیں اوروہ بہترامام علیہ السلام کو پہچان سکتے ہیں کیونکہ ہماری ظاہری آنکھیں اس دنیا کی بہت سی چیزوں کو دیکھ دیکھ کر اپنےامام سےغافل ہوجاتی ہیں۔

انہوں نےاس سوال کہ کس طرح باطن اوردل کی آنکھ کو کھولیں؟ کےجواب میں فرمایا: آیت اللہ بہجت سے سوال کیا گیا کہ امام زمانہ علیہ السلام کہاں ہیں تو آپ نےجواب میں فرمایا: اما م مہدی علیہ السلام تمہارے دلوں میں ہیں اورخبردارانہیں وہاں سےبھاگنے نہ دینا)۔ گناہ ہمارے دلوں سے امام زمانہ علیہ السلام کے فرارہونےکاباعث بنتا ہے اوریہ گناہ ہمارے دل کی آنکھ کو بند کردیتا ہے۔

حجۃ الاسلام محمودی نےآخرمیں کہا ہےکہ روایات کی بنا پرگناہ ہمارے دل کےمنحرف اورمریض ہونےکا باعث بنتا ہے۔ بنابریں جو چیزہمارے دل کی آنکھ کے کھلنےمیں رکاوٹ ہے اورامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو دل سے بھاگنے پرمجبورکردیتی ہے وہ گناہ اورمعصیت ہے۔

منبع: شفقنا