• صارفین کی تعداد :
  • 218
  • 1/3/2018 3:37:00 PM
  • تاريخ :

امریکہ کو ایک اور ذلت آمیز شکست، سلامتی کونسل نے ایران مخالف فیصلے کو مسترد کردیا

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی جانب سے ایران کے حوالے سے غیرمعمولی نشست کے انعقاد پر امریکی درخواست مسترد ہونے سے امریکہ کو ایک اور محاذ پر ذلت آمیز شکست ہوئی.

 
امریکہ کو ایک اور ذلت آمیز شکست


ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی جانب سے ایران کے حوالے سے غیرمعمولی نشست کے انعقاد پر امریکی درخواست مسترد ہونے سے امریکہ کو ایک اور محاذ پر ذلت آمیز شکست ہوئی.

یہ بات اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن 'ابوالفضل حسن بیگی' نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب نکی ہیلی نے گزشتہ دنوں ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات اور مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا تھا.

تاہم سلامتی کونسل کے عبوری صدر کی جانب سے امریکی مندوب کی اس درخواست کو مسترد کردیا گیا.

رکن ایرانی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے امریکی ہٹ دھرمی کو مسترد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا کے سامنے امریکہ کی کو‏ئی حیثیت نہیں ہے.

ابوالفضل حسن بیگی نے کہا کہ آج امریکہ دنیا بھر میں شدید تنہائی کا شکار ہے اور دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کی جانب سے ایران میں بدامنی کے واقعات پر غیرمعمولی نشست بلانے کا مقصد فسادی عناصر کے لئے ایک نیا موقع فراہم کرنا تھا.

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک امریکہ کے جاہلانہ فیصلے بالخصوص ایران کے خلاف حالیہ فیصلوں کو مسترد کر رہے ہیں اور یہ امریکہ کے عدم استحکام کی علامت ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کے ایسے اقدامات دنیا امریکہ کو مزید تنہائی کا شکار کر رہا ہے.

ایرانی نمائندے نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے بغیر کوئی ملک امریکہ کی حمایت نہیں کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی ہوشیاری، بہادری اور سیکورٹی پر اہمیت دینا دشمنوں کی کسی بھی سازشوں کی شکست کا باعث بن رہی ہے.

منبع: ارنا نیوز