• صارفین کی تعداد :
  • 2308
  • 12/31/2017 1:21:00 PM
  • تاريخ :

ہماری قوم کی ہوشیاری دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادے گئی: ایرانی وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ نے تہران میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہماری قوم کی ہوشیاری، بہادری اور سیکورٹی پر اہمیت دینا دشمنوں کی کسی بھی سازشوں کی شکست کا باعث بن رہی ہے.

ہماری قوم کی ہوشیاری دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادے گئی


ایرانی وزیر داخلہ نے تہران میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہماری قوم کی ہوشیاری، بہادری اور سیکورٹی پر اہمیت دینا دشمنوں کی کسی بھی سازشوں کی شکست کا باعث بن رہی ہے.

یہ بات 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت اور دوسرے شہروں میں حالیہ واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسلامی انقلاب کے اصولوں اور اعلی اقدار کی حفاظت کے لئے تمام سخت لمحوں میں فعال کردار ادا کریں گے.

رحمانی فضلی نے قانون کے نفاذ پر زور کے ساتھ ایرانی پولیس فورسز کے اچھے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اور احتجاج ملکی سلامتی، پیداواری اور روزگار کے مواقع کے لئے ضرر رساں ہوجائے گی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور سپریم عدلیہ عوام کے مطالبات اور ان کے مسائل کے حل کرنے کا جائزہ لے رہی ہیں.

ایرانی وزیر داخلہ نے سائبر سپیس میں بعض لوگوں کی بدسلوکی کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعات اور احتجاج کے حوالے سے بدسلوکی کرنے والے افراد اس ملک میں بدامنی اور خوف کا پھیلاو چاہتے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی قوم کے درمیان باہمی اتحاد، مستحکم ارادہ اور سلامتی قائم کرنا نہایت لازمی ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی عوام نے حالیہ دنوں میں ایرانی دارالحکومت تہران اور بعض شہروں میں معاشی مسائل اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا مگر بدقسمتی سے مغربی میڈیا اور دشمن معاشی مسائل کا فائدہ اٹھاکر نیا فتنہ پیدا کرنا چاہتی ہے.

ایرانی حکومت، تنظیمیں اور اعلی حکام نے عوام سے دشمنوں کی بدسلوکی کی روک تھام کے لئے قوانین کے فریم ورک کے تحت اپنے مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا.

منبع: ارنانیوز