• صارفین کی تعداد :
  • 2542
  • 12/31/2017 1:21:00 PM
  • تاريخ :

بیت المقدس کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں

عراقی رضا کار اسلامی تنظیم نجباء کے سربراہ نے بیت المقدس کے دفاع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم اور حکومت قبلہ اول کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

عراق کی رضا کار اسلامی تنظیم نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے عراق میں تعینات فلسطینی سفیر احمد عقل سے ملاقات میں بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

اکرم الکعبی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں ، ہم بیت املقدس کو تنہا اور صہیونیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی سازش کے تحت سامراجی ممالک کا بیت المقدس میں سفارتخانے کھولنے کا اقدام اشتعال انگیز ہے ۔

منبع: خبررساں ادارے تسنیم