• صارفین کی تعداد :
  • 1361
  • 10/20/2017
  • تاريخ :

صرف 10 سیکنڈ میں کینسر کی شناخت کرنے والا قلم

دیکھنے میں یہ آلہ بالکل کسی قلم کی طرح نظر آتا ہے لیکن اس کی مدد سے سرطان (کینسر) کی شناخت صرف 10 سیکنڈ میں ممکن ہے۔ اسے یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس آلے کو ’’دی ماس اسپیک پین‘‘ (The MasSpec Pen) کا نام دیا ہے

صرف 10 سیکنڈ میں کینسر کی شناخت کرنے والا قلم
آسٹن، ٹیکساس: دیکھنے میں یہ آلہ بالکل کسی قلم کی طرح نظر آتا ہے لیکن اس کی مدد سے سرطان (کینسر) کی شناخت صرف 10 سیکنڈ میں ممکن ہے۔ اسے یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

اس آلے کو ’’دی ماس اسپیک پین‘‘ (The MasSpec Pen) کا نام دیا ہے جبکہ اس سے کی گئی طبّی آزمائشوں کے نتائج تحقیقی مجلے ’’سائنس ٹرانزیشنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

ان تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آلہ سرطان کی شناخت 96 فیصد درستگی کے ساتھ کرسکتا ہے اور اپنی غیرمعمولی تیز رفتاری کے باعث سرطان زدہ رسولی (کینسر ٹیومر) کو نکال باہر کرنے کے آپریشن بھی بہت کم وقت میں مکمل کروا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس نوعیت کے آپریشنوں میں بالعموم کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں لیکن پھر بھی سرطانی رسولی کا کچھ نہ کچھ حصہ مریض کے جسم میں باقی رہ جاتا ہے جس کے نتیجے میں کینسر ایک بار پھر سے شدت اختیار کرنے لگتا ہے۔

اس کے کام کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس مقام پر کینسر کا شبہ ہو، اس آلے کی نوک کو وہاں پر آہستگی سے چھوا جاتا ہے اور یہ بہت ہی باریک قطرہ خارج کرتا ہے۔ زندہ خلیوں میں موجود کیمیائی مرکبات بڑی تیزی سے اس ننھے قطرے میں داخل ہوجاتے ہیں اور پھر اس قطرے کو فوراً ہی واپس قلم میں کھینچ لیا جاتا ہے جہاں اس قطرے کا برق رفتاری سے کیمیائی تجزیہ کیا جاتا ہے۔

یہ قلم پہلے ہی ایک خاص طرح کے آلے ’’ماس اسپیکٹرومیٹر‘‘ (کمیتی طیف نگار) سے منسلک ہوتا ہے جو ایک سیکنڈ میں ہزاروں کیمیائی مرکبات کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
source:geourdu